عمر کوٹ نوجوان کو زندہ دفن کرنیکی کوشش ناکام بیہوشی کی حالت میں اسپتال داخل

دھنیش رات کو رفع حاجت کیلیے باہر گیا، نا معلوم افراد نے بیہوش کر کے تشدد کے بعد گڑھے میں پھینک دیا

دھنیش کے اہل خانہ تلاش کرتے ہوئے وہاں پہنچے تو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فوٹو؛ فائل

عمرکوٹ شہر میں نامعلوم افراد کی نوجوان کو زندہ دفن کرنے کی کوشش، اہل خانہ نے بے ہوشی کی حالت میں نکال کر سول اسپتال منتقل کیا۔

جہاں اس کی حالت بہتر ہوجانے پر گھر بھیج دیا گیا۔ دھنیش عرف دھانجی کے دوست کے مطابق دھنیش میڈیکل اسٹور پر کام کرتا ہے ، وہ جمعرات کو اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ رفع حاجت کے لیے اٹھ کر باہر گیا۔




2 نامعلوم افراد نے اسے دوا سونگھا کو بے ہوش کردیا اور تشدد کے بعد گڑھے میں گرا دیا اور اور اوپر مٹی ڈالنے کی کوشش کی، اسی دوران دھنیش کے لاپتہ ہونے پر اہل خانہ تلاش کرتے ہوئے وہاں پہنچے تو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اہل خانہ نے دھنیش کو بیہوشی کی حالت میں گڑھے سے نکال کر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت بہتر ہے جس پر اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
Load Next Story