تیونس ایک برس کیلیے ڈیوس کپ ٹینس ایونٹ سے معطل
عالمی تنظیم نے پلیئر کو اسرائیلی حریف کیخلاف میچ کھیلنے سے روکنے پرقدم اٹھایا
آئی ٹی ایف اس معاملے پر تیونس ٹینس فیڈریشن کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی، فوٹو: رائٹرز/فائل
RAWALPINDI:
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پلیئر کو میچ کھیلنے سے روکنے کی پاداش میں تیونس کو ایک برس کیلیے ڈیوس کپ سے معطل کردیا۔
آئی ٹی ایف نے تیونس ٹینس فیڈریشن کو اپنے آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے پر یہ سزا دی، گذشتہ ماہ تاشقند چیلنجر میں تیونس کے مالک جزیری کو مبینہ طور پر اسرائیلی پلیئر عامر وینتراب کیخلاف میچ کھیلنے سے روک دیاگیا تھا، 29 سالہ جزیری نے ابتدا میں نہ کھیلنے کی وجہ گھٹنے کی انجری بیان کی،بعدازاں ان کے بھائی نے میڈیا میں انکشاف کیاکہ انھیں میچ نہ کھیلنے کا حکم تیونس ٹینس فیڈریشن کی جانب سے دیاگیا تھا، آئی ٹی ایف اس معاملے پر تیونس ٹینس فیڈریشن کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی، ورلڈ گورننگ باڈی نے اس تنازع میں پلیئر کو بے قصور گردانتے ہوئے ملکی ایسوسی ایشن پر پابندی کا فیصلہ کیا ، جس کے بعد آئی ٹی ایف کے بورڈ نے متفقہ طور پر تیونس کو2014 ڈیوس کپ سے باہر رکھنے کا حکم صادر کردیا۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تیونس ٹینس فیڈریشن کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا، اس نے اپنے پلیئر مالک جزیری کو اسرائیلی حریف عامر وینتراب کیخلاف میچ کھیلنے سے روکا، تیونس ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پیش کردہ جواب سے ہمارا بورڈ مطمئن نہیں ہوا، جس کے بعد ووٹنگ کے ذریعے اسے آئندہ برس کے مینز ٹینس ایونٹ سے باہر کردیاگیا، اس معاملے پر آئی ٹی ایف کے صدر فرانسسکو ریکی بیتی نے کہا کہ ہمارے کھیل اور معاشرے میں اس طرح کے کسی اقدام کی گنجائش نہیں ہے، جس کے بعد بورڈ نے تیونس کو سخت پیغام دیتے ہوئے معطلی کی سزا دی،2011 کے ڈیوس کپ میں برطانیہ سے کھیلنے والے تیونس کو رواں برس یورپ / افریقہ زون گروپ 2 میں تنزلی کا سامنا رہا تھا۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور تیونس کے درمیان سفارتی روابط نہیں ہیں، فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے سبب اسلامی دنیا میں اسرائیل کیخلاف جذبات پائے جاتے ہیں۔