کراچی کانفرنس کا آغازدنیا بھر سے مندوبین کی شرکت
شہر کی تاریخ، ثقافت، تعمیر،ماحول اور دیگرموضوعات پر سیر حاصل گفتگوکی گئی
عالمی کراچی کانفرنس میں نعمان احمدمقالہ پیش کر رہے ہیں، اسٹیج پر یاسمین چیمہ ، ڈاکٹر علی اکبر، آصف فرخی ، سبطین نقوی، نیلوفر ہالائی اور سہیل آغا موجود ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
کراچی کانفرنس فائونڈیشن اور آرٹس کونسل کراچی کے اشتراک سے 2 روزہ عالمی کراچی کانفرنس 2013 کا آغاز ہوگیا جو آج بھی جاری رہے گی۔
آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم میں شروع ہونے والی کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے مندوبین نے شرکت کی،کانفرنس کے دوران کراچی کی تاریخ اور اس کی ثقافت، معاشرے، طرز زندگی کے علاوہ، شہر کی معاشی اور سیاسی زندگی، تعمیر اور ترقی، ماحول اور دیگرموضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی،کراچی کے شہریوں کوکانفرنس کے دوران کراچی اور اس کے تاریخی پس منظر میں سمجھنے اور جانچنے کے مواقع حاصل ہوئے۔
کراچی کانفرنس فائونڈیشن کے مختلف سیشن سے محمداحمدشاہ، ڈاکٹرعاصمہ ابراہیم، عارف حسن،کلیم اللہ لاشاری، سرفرازسولنگی،ذوالفقارکھوڑو،ڈاکٹرحمیدہ کھوڑو،یاسمین چیمہ، علی اکبر،ڈاکٹرنعمان احمد،نیلوفرہلالی،ڈاکٹرسہیل آغا،نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس کے آخری سیشن میں معروف کوریوگرافرشیما کرمانی نے کلاسیکل رقص پیش کیا جسے شرکانے خوب سراہا، اس موقع پرآرٹس کونسل کراچی کے صدرمحمداحمدشاہ نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی پاکستان کادل ہے یہاں مختلف موضوعات پرکانفرنسز کی اشدضرورت تھی سو ہم نے سوچاکہ عالمی اردوکانفرنس سے قبل کراچی کانفرنس کا اہتمام کیاجائے تاکہ شہریوں کو کراچی کی تاریخ سے بھی آگاہی حاصل ہوسکے۔