خیبرپختونخوا پی پی رہنما رحیم داد کے گھر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا
رحیم داد حجرے میں آئے تو10 کلو وزنی بم نصب تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا
رحیم دادجب اپنے حجرے میں داخل ہوئے توسیاہ رنگ کے بیگ میں بم موجودتھا ۔فوٹو:فائل
پیپلز پارٹی کے رہنمارحیم دادخان کے حجرے میںرکھے جانے والے 10 کلوگرام وزنی بم کوناکارہ بنادیا گیا۔
پاراچنار میںا ینٹی پرسن مائن کے دھماکے میںایک عورت شدیدزخمی ہوگئی جبکہوادی تیراہ میں مقامی شخص کاگھر نذرآتش کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رحیم دادجب اپنے حجرے میں داخل ہوئے توسیاہ رنگ کے بیگ میںبم موجودتھا جس پرانھوں نے پولیس کواطلاع دی اوربم ڈسپوزل اسکواڈنے بیگ میں نصب 10کلوگرام وزنی بم کوناکارہ بنادیا۔ پاراچنارکے نواحی گائوں بوشہرہ میں سہ پہر 4بجے کے قریب زوجہ نورخان گھر سے باہرکام کے لیے نکلی تو گھرکے باہرنصب اینٹی پرسن مائن سے اس کاپائوں ٹکراگیا جس کے بعدزوردار دھماکاہوا اوروہ شدیدزخمی ہو گئی۔
پشاور پولیس اورآرمی نے متھرااور دائودزئی میں سرچ آپریشن کرکے 37مشتبہ افرادکوگرفتارکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلیں۔ تحصیل باڑہ کے دورافتادہ مقام تیراہ تختکئی تورہ لگاڈمیں محمدامین نامی مقامی شخص کاگھر نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں نذرآتش کردیا۔ سوات میںکبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقدمے میںمطلوب ملزم کوگرفتار کرلیا۔ادھردہشت گردی اورسنگین جرائم سے نمٹنے کے لیے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت خیبرپختونخوا میں ملزمان کے لیے الگ تھانوں کے قیام کافیصلہ کیاگیا ہے جبکہ خصوصی وفاقی عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی۔