کراچی فائرنگ وتشدد متحدہ کا کارکن ہلاک ایک لاش ملی
ایم کیو ایم کا 40 سالہ کارکن اسحاق غوری اورنگی میں نشانہ بنا، لاش سپرہائی وے سے ملی
مقتول اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 مکان نمبر1146کارہائشی،قطراسپتال کاملازم اورمتحدہ قومی مومنٹ اورنگی ٹائون یونٹ کاسابق کمیٹی ممبرتھا۔ فوٹو: فائل
کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کاکارکن ہلاک ،ایک لاش ملی اور 5 افرادزخمی ہوگئے۔
لیاری میں لاڈلا اور عذیر کے کارندوں نے ایک دوسرے پر پھر مسلح حملے شروع کر دیے جس کے نتیجے میں پورا علاقہ شدید فائرنگ سے گونج اٹھا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون نمبر8سیکٹر19-Dمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے40سالہ اسحاق خان غوری کوہلاک کردیا،مقتول اورنگی ٹائون سیکٹر 10 مکان نمبر1146کارہائشی،قطراسپتال کاملازم اورمتحدہ قومی مومنٹ اورنگی ٹائون یونٹ کاسابق کمیٹی ممبرتھا۔ گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے پروادی حسین قبرستان کے قریب ہاتھ پائوں بندھی کئی روز پرانی لاش ملی جس کی فوری طور پرشناخت نہیں ہوسکی،جسم پر تشدد کے نشانات ہیں لیکن فوری طور پرحتمی وجہ موت کاعلم نہیں ہوسکا۔لانڈھی مرتضیٰ چورنگی بابرکانٹا کے قریب فائرنگ سے23سالہ سرفرازعلی،55 سالہ برہان زخمی ہوگئے۔
نیوکراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 11-Fمیں نمک کا کاروبار کرنے والا45 سالہ فخر ،گلشن معمار سیکٹر33 میں 35 سالہ مختیار ،نشتر روڈ باغ ہلال اسکول والی گلی میں موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ جمال زخمی ہوگیا۔ رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لیاری میں چندروزکی خاموشی کے بعدہفتے کی شب ایک مرتبہ پھر لیاری گینگ کے2گروپوں میں فائرنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ عذیر بلوچ گروپ کے زیراثر علاقے کلری پھول پتی لین میں بابالاڈلا گروپ کے کارندے مسلح ہوکرپہنچے اوراسلحے کے زورپرلوگوں سے گھر خالی کروانا شروع کیے ،اس دوران عذیربلوچ گروپ کے کارندوں نے بھی آزادانہ طورپرجدیداسلحے سے فائرنگ کردی جس کے باعث پھول پتی لین،غلام شاہ روڈ،جمن شاہ پلاٹ، جونا کمہار واڑہ، عیدو لین، احمدشاہ بخاری روڈاورمتصل علاقے گونج اٹھے۔
اس دوران دونوں جانب سے مورچہ زن ہوکرایک دوسرے پردستی بموں اورراکٹوں سے بھی حملے کیے جاتے رہے،مسلح تصادم کے باعث علاقے میں دکانیں وکاروباری مراکزبندہوگئے اورعلاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ شدیدخوف وہراس پھیل گیا،فائرنگ کے باعث جونا کمہار واڑہ کی گلی نمبردو میں55سالہ عبدالقادر کچھی اور 16 سالہ علی پٹھان زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال پہنچایا گیا ، اس دوران علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مزید کئی زخمی علاقے میں موجود تھے لیکن فائرنگ اتنی شدیدتھی کہ انھیں طبی امداد کے لیے اسپتال تک منتقل نہیں کیا جاسکا۔ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ رینجرز کی نفری کی کمی کی وجہ سے دونوں گروپوں کوایک مرتبہ پھر موقع مل گیااور انھوں نے آگ و خون کاکھیل دوبارہ شروع کردیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں صورتحال کشیدہ تھی اور فائرنگ کاسلسلہ جاری تھا۔