افغانستان فوجی آپریشن میں اہم طالبان کمانڈر در محمد مارا گیا

غزنی کے علاقے اندر میں افغان فوج کے آپریشن میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر در محمد سمیت 12طالبان مارے گئے

فوجی انخلا سے قبل جنگ میں تیزی پیدا ہورہی ہے جبکہ افغان فورسز کیلیے بھی چیلنجز بڑھتے جارہے ہیں،اتحادی فورسز۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ISLAMABAD:
مشرقی افغانستان میں افغان فوج کے آپریشن میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا۔


افغان میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ غزنی کے علاقے اندر میں افغان فوج کے آپریشن میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر در محمد سمیت 12طالبان مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اتحادی فورسز نے افغان جنگ کے خاتمے کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی انخلا سے قبل جنگ میں تیزی پیدا ہورہی ہے جبکہ افغان فورسز کیلیے بھی چیلنجز بڑھتے جارہے ہیں۔ افغانستان میں ایساف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ہینز فلسڈین نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ہم جنگ کے خاتمے کے قریب جارہے ہیں ہمیں مشکلات کا ایک پہاڑ نظر آرہا ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ افغان فورسز کے چیلنجز اور ان کے نقصان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تاہم نقصان کے ساتھ ساتھ افغان فورسز کا اعتماد بھی بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں، بچے اسکول اور لوگ بلاخوف بازاروں میں جارہے ہیں امید ہے کہ یہ صورتحال برقرار رہے گی۔
Load Next Story