دھما کا خیز مواد کیسملزم شاہ جہاں بلوچ کا طبی معائنہ کرانیکا حکم

عدالت نے 19 نومبر تک ایم این اے کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت

شراب کیس میں چالان جمع نہ کرانے پرتفتیشی افسرکو شوکاز نوٹس جاری ۔ فوٹو : فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل جبار ملک کی عدالت نے اسلحہ ایکٹ اوردھماکاخیز مواد رکھنے کے الزام میں ملوث رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کا آغاخان اسپتال سے طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے اور 19 نومبر تک ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ملزم کے وکیل نے ملزم کا میڈیکل کرانے سے متعلق درخواست دی تھی کہ اس کا موکل مختلف امراض میں مبتلا ہے اور اس کا آغاخان سے علاج چل رہا تھا لہٰذا اس کے موکل کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے ، ملزم کیخلاف سی آئی ڈی پولیس نے 13/D، 13/E، 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے تھے، دریںاثنا جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ممتاز علی سولنگی نے محمودآباد شراب کیس میں گرفتار ملزمان بابر،جمیل ،دلاور اور مسماۃ نغمہ کے مقدمے میں چالان جمع نہ کرانے پرتفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیاہے اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔




ہفتہ کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر ملزمان عدالت میں موجود تھے، اس موقع پر آئی او نے چالان جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی جس پر فاضل عدالت کے جج نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے قرار دیاکہ مقدمے کو 3ماہ ہونے والا ہے لیکن مقدمے کے تفتیشی آفیسر نے اب تک مقدمے کا چالان جمع نہیں کرایا ہے ،ملزمان پر الزام ہے کہ ان کی فروخت کردہ شراب پی کر 17سے زائد افراد اور متعد د متاثر ہوئے تھے جس کامقدمہ محمد یونس کی مدعیت میں تھانہ محمود آباد میں درج ہے۔
Load Next Story