سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ 2ڈاکو ہلاک سپاہی زخمی
2 گرفتارملزمان کی نشاندہی پرپولیس علاقے میں آئی توڈاکوئوں نے فائرنگ کردی
ملزمان کے 4 ساتھی فرار ہوگئے ، شہر کے دیگر علاقوں سے بھی 3 ملزمان پکڑے گئے،پولیس ۔ فوٹو فائل
سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ سپاہی زخمی ہوگیا ۔
ملزمان کے 4 ساتھی فرار ہوگئے ، شہر کے دیگر علاقوں سے بھی 3 ملزمان پکڑے گئے ، تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے میں گزشتہ روز پولیس نے 2 ملزمان یوسف ولد رشید اور بہرام ولد غلام خان کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر مچھر کالونی میں چھاپہ مارا گیا ، ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ جب پولیس وہاں پہنچی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو عبدالوہاب اور محمد شاہ ہلاک ہوگئے۔
جبکہ سپاہی امیر زخمی ہوگیا ، انھوں نے بتایا کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان کے 4 ساتھی فرار ہوگئے ، پولیس نے ڈاکوئوں کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول اور ایک سیون ایم ایم رائفل سمیت متعدد گولیاں برآمد کرلیے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی و رہزنی اور قتل سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ، پولیس فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔
علاوہ ازیں رینجرز نے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے ظہیرا ڈکیت گروپ کے کارندے ڈاکو ملنگی کو گرفتار کرلیا ، ترجمان کے مطابق ملزم قتل ، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ، ڈیفنس پولیس نے کورنگی روڈ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم محب کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، دریں اثنا ایس آئی سی ایسٹ نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سید انصار کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ،واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔