عراق میں القاعدہ کی کارروائیاں عالمی امن کیلیے خطرہ ہیں اوباما

امریکا بغداد کی ہرممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گا، عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نےملاقات میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کے خلاف لڑائی کی ضرورت پرغورکیا۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے جس سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔

عراقی حکومت جمہوری نظام میں بہتری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے امریکا ہرممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو انھوں نے یہ بات واشنگٹن میں عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات کے دوران کہی۔




وائٹ ہائوس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انھوں نے عراق میں حالیہ مہینوں کے دوران تشدد کے بڑھتے ہوئے سلسلے کے تناظر میں پھر سے سر اٹھاتے ہوئے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے خلاف لڑائی کی ضرورت پرغورکیا۔ ملاقات کے بعد دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، اعلامیے میں عراق کو درپیش عسکری آلات کی فوری ضرورت کا ذکر کیا گیا ہے تاکہ وہ دہشت گردوں کو نشانہ بنا سکے۔ تاہم اس اعلامیے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مستقبل میں واشنگٹن انتظامیہ عراق کو کس طرح کے آلات فراہم کرسکتی ہے۔
Load Next Story