ملائیشین تاجرپاکستانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیںاحمدجواد

ہارٹی کلچرڈیولپمنٹ کمپنی ملائیشیاکے بڑے شہروںمیںزرعی نمائشوںکااہتمام کرے

احمد جوادنے کہاکہ تجارتی خسارے کوکم کرنے کیلیے ملائیشیا کو چاول، پھلوں اورحلال گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ فوٹو: رائٹرز

زرعی شعبے کی مصنوعات کی برآمدات میںاضافہ کرکے تجارتی خسارے کو کم کیا جاسکتا ہے۔


ملائیشیاکی تاجربرادری کوچاہیے کہ وہ وسیع پاکستانی مارکیٹ سے بھرپوراستفادہ کریں اورپاکستانی اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کریں،ہارویسٹ ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹوآفیسراحمد جواد نے اتوارکو خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورملائیشیا کی دوطرفہ تجارت 2.8 ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہے اورگزشتہ سال اس میں 14فیصد اضافہ ہواہے،انھوںنے بتایاکہ دوطرفہ تجارت میں پاکستان کاحصہ 257ملین ڈالر ہے، اس طرح ادائیگیوںکا توازن ملائیشیاکے حق میں ہے، پاکستان پام آئل درآمد کرنے والا بڑاملک ہے اورسالانہ 2.2ملین میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا جاتا ہے جس سے 95فیصدملائیشیا سے منگوایا جاتا ہے۔

احمد جوادنے کہاکہ تجارتی خسارے کوکم کرنے کیلیے ملائیشیا کو چاول، پھلوں اورحلال گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے،انھوںنے کہاکہ ملائیشیا پاکستانی زرعی مصنوعات کیلیے بڑی منڈی ثابت ہوسکتا ہے، احمد جوادنے کہاکہ ملکی برآمدات میں اضافے کیلیے پاکستان ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ کمپنی کوچاہیے کہ وہ زرعی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام کرے اور ملائیشیا کے تمام بڑے شہروں میںنمائشیں منعقد کی جائیں جس سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا جس سے تجارتی خسارے کوکم کرنے میںمددملے گی۔
Load Next Story