امیدوار دکھی انسانیت کی خدمت کو مشن بنائیںعبدالرحمن

سول اسپتال میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحت منعقدہ رہنمائی کیمپ سے خطاب.

سول اسپتال میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحت منعقدہ رہنمائی کیمپ سے خطاب. فوٹو: ایکپرس

پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی نائب صدر عبدالرحمن سانگی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام نے صوبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے۔

یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پانچویں مرحلے میں اس سال محکمہ صحت میں صوبے کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد امیدواروںکو تربیت فراہم کی جائے گی جس سے بیروزگاروںکو اس شعبے میں روزگار کے مواقع میسر آئیںگے، یہ بات انھوں نے سول اسپتال میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحت یوتھ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ رہنمائی کیمپ میں تربیت کے خواہشمند امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


اس موقع پر پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چنہ، جنرل سیکریٹری مرتضیٰ حیدری اور سیکریٹری اطلاعات اکبر عباسی بھی موجود تھے، عبدالرحمن سانگی نے کہا کہ تربیتی پروگرام کا انفرااسٹرکچر اعلیٰ معیار کا ہونے کی وجہ سے تربیتی امیدواروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے پروگرام کے پانچویں فیز میں امیدواروں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت خدماتی شعبہ ہے اور اس کے مختلف شعبوں میں ٹریننگ حاصل کرنے والے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ انتہائی ذمے داری سے کام کو سیکھیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنا بہترکردار ادا کر سکیں، اس موقع پر پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چنہ نے کہا کہ زیر تربیت امیدوار اس شعبے میں دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کو مشن بنائیں۔
Load Next Story