سندھ میں سی این جی کی فراہمی معطل پیر کو بحال کی جائے گی

نیچرل گیس کے نظام میں کم پریشر کی وجہ سے ہفتے کو 8 بجے شب دوبارہ گیس کی فراہمی معطل کردی گئی

نیچرل گیس کے نظام میں کم پریشر کی وجہ سے ہفتے کو 8 بجے شب دوبارہ گیس کی فراہمی معطل کردی گئی (فوٹو: فائل)

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی جو اب پیر کی صبح 8 بجے بحال ہوگی۔

ایس ایس جی سی انتظامیہ نے نیچرل گیس کے نظام میں کم پریشر کی وجہ سے 12 گھنٹے کے وقفے کے بعد ہفتے کو 8 بجے شب دوبارہ سندھ بھر کے سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل کرنے کا اعلان کردیا۔


ایس ایس جی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سسٹم پریشر کم ہونے سے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انہیں زبردست دشواری کا سامنا ہے اس لیے گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو دوبارہ گیس کی ترسیل معطل کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پیر صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کردی جائے گی۔
Load Next Story