ٹیکس اضافے پر 9 دن کیلیے عملدرآمد نہ کرنیکا فیصلہ
21 جون سے 29 جون تک کیلیے جی ایس ٹی شرح 17کے بجائے 16 فیصد کردی جائیگی
فیصلہ طاقتور لابی کے دبائو پر کیا گیا،ایف بی آر نے مسودہ توثیق کیلیے لاڈویژن بھجوادیا۔ فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے طاقتور لابی کے دبائو میں آکر رواں مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کرنیکے فیصلے پر 9 دن کیلیے عملدرآمد نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن کا مسودہ توثیق کیلیے لا ڈویژن کو بھجوادیا ہے۔
لا ڈویژن کی توثیق کے بعد اگلے چند دن میں 21 جون 2013 سے 29 جون 2013 تک کی مدت کیلیے سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد کے بجائے 16 فیصد کردی جائے گی اور اس عرصے میں جن لوگوں کی طرف سے 17 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس جمع کروایا گیا ہوگا اسکی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔
اس ضمن میں ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر طاقتور لابی کی طرف سے دبائو تھا کہ حکومت کی طرف سے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح ایک فیصد اضافے کے ساتھ 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کیے جانے کے فیصلے پر9 دن کیلیے عملدرآمد نہ کیا جائے کیونکہ حکومت کی طرف سے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد کرنے کا اطلاق 13جون سے کردیا تھا اور 13 جون سے سیلز ٹیکس 16 کے بجائے 17 فیصد کے حساب سے وصول کیا جارہا تھا مگر تاجروں کے کچھ طبقات ایف بی آر پر دباو ڈال رہے تھے کہ اکیس جون 2013 سے 29 جون 2013 تک کی مدت کیلیے سیلز ٹیکس کی شرح کو واپس 16 فیصد کی شرح پر لایا جائے جس کیلیے مذکورہ لابی نے حکومت کو قائل کیا اور حکومت کی ہدایت پر اب ایف بی آر تاجروں و صنعتکاروں کے مذکورہ طبقات کو یہ ریلیف فراہم کرنے جارہا ہے جس کے تحت مذکورہ عرصے کیلیے دوبارہ سے سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد کے بجائے 16 فیصد کردی جائے گی اور جن طبقات کی طرف سے 16 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس جمع کروایا گیا ہوگا ، اس سے اسی طرح تسلیم کرلیا جائیگا اور ان سے ایک فیصد اضافی ٹیکس کے واجبات نہیں لیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کیلیے نوٹیفکیشن کا مسودہ تیار کرکے توثیق کیلیے لا ڈویژن کو بھجوادیا گیا ہے اور لا ڈویژن کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔