راہول ڈریوڈ کا بیٹا والد کے نقش قدم پر چل نکلا
وائس پریذیڈینٹ الیون کی نمائندگی کرنے والے 14 سالہ سمت ڈریوڈ نے دھاروڑ زون کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 201 رنزبنائے۔
وائس پریذیڈینٹ الیون کی نمائندگی کرنے والے 14 سالہ سمت ڈریوڈ نے دھاروڑ زون کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 201 رنزبنائے۔ فوٹو: ٹی او آئی
سابق بھارتی بیٹسمین راہول ڈریوڈ کا بیٹا سمت بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلا، انڈر 14 انٹرزونل ٹورنامنٹ میچ میں ڈبل سنچری جڑ دی۔
سابق بھارتی بیٹسمین راہول ڈریوڈ کے بیٹے سمت نے انڈر 14 انٹرزونل ٹورنامنٹ میچ میں ڈبل سنچری جڑ دی، وائس پریذیڈینٹ الیون کی نمائندگی کرنے والے 14 سالہ سمت ڈریوڈ نے دھاروڑ زون کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 201 رنز بنائے جس میں 22 چوکے شامل تھے، دوسری باری میں وہ 94 پر ناٹ آؤٹ رہے، صرف یہی نہیں بلکہ انھوں نے 3 وکٹیں بھی لیں۔