شاہین شاہ آفریدی پر مقامی صحافی نے نسلی تعصب کا الزام لگادیا

شاہین کی جمعے کو کراچی میں بھی ایک صحافی سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

شاہین کی جمعے کو کراچی میں بھی ایک صحافی سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پر ایک مقامی صحافی نے نسلی تعصب کا الزام لگا دیا۔

راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران صحافی اصغر علی مبارک نے شاہین آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں یہاں بیٹھا ہوں آپ کو نظر آرہا ہوں؟'


طویل سوال کے بعد جب شاہین آفریدی کے جواب کی باری آئی تو انھوں نے مسکراتے ہوئے جواب سے پہلے صحافی سے کہا کہ 'تھوڑا سا لائٹ اپنے اوپر کریں تو نظر آئیں گے'۔

اب مذکورہ صحافی نے بولر کے اس جملے کو بنیاد بناتے ہوئے نسلی تعصب کا الزام لگایا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاہین کی جمعے کو کراچی میں بھی ایک صحافی سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

 
Load Next Story