ملک کوکمزور کرنے کیلیے نیٹو سپلائی بحال کی گئی اسد اللہ بھٹو
داخلہ اور خارجہ پالیسی تبدیل کی جائے،رہنما جماعت اسلامی کاعیدملن تقریب سے خطاب۔
داخلہ اور خارجہ پالیسی تبدیل کی جائے،رہنما جماعت اسلامی کاعیدملن تقریب سے خطاب, فوٹو: اے ایف پی
جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکا کی خواہش پر پاکستان کو اندرونی اور بیرونی قوتیں کمزور کررہی ہیں۔
نیٹو سپلائی کی بحالی اسی سلسلے کی کڑی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون لیاری کے تحت عبد الخالق جمعہ ہال میں عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر راجہ عارف سلطان ، جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے قیم علی حسین ، نائب امیر سید عبد الرشید ، جماعت اسلامی لیاری زون کے امیرعظمت اللہ اور سماجی رہنما بابو غلام حسین بھی موجود تھے، اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ملک میں ا سلامی انقلاب کی ضرورت ہے، حکومتیں آتی اورجاتی رہتی ہیں ،ملک میں عوام نے سب کا نظام دیکھ لیا لیکن عوام کے حالات تبدیل نہیں ہوئے، اب عوام کے اندر بیداری کی لہر پیدا ہوئی ہے۔
18 کروڑ عوام اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلیے ان تمام لوگوں سے نجات چاہتے ہیں ،جو پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ اور ڈکٹیٹروں کے نام پر عوام پر مسلط رہے ہیں اورجب تک زرداری 'گیلانی ، راجا اور مسلم لیگ کے نام پریہ لوگ مسلط رہیں گے حالات درست نہیں ہوں گے یہی عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرتے ہیں، زرداری اورمہنگائی لازم و ملزوم ہیں ، زرداری کے جتنے عوام دشمن اقدامات ہیں ، اتحادیوں کے ساتھ ساتھ نوازشریف اس میں برابر کے شریک ہیں یہ ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں،داخلہ اور خارجہ پالیسی تبدیل کی جائے اور اسے قیام پاکستان سے ہم آہنگ کیا جائے ۔