گلشن اقبال میں قالین کے شو روم میں آتشزدگی آگ بجھاتے ہوئے 2 فائر مین جھلس گئے
ٹریفک جام سے فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا، جھلسنے والے فائر مین اسماعیل اور کامران اسپتال منتقل
یونیورسٹی روڈ پر قالین کی دکان میں آتشزدگی کے بعد دھواں اٹھ رہا ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
گلشن اقبال میں قالین اور پردوں کے شوروم میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ آگ پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کے 2 اہلکار جھلس کر زخمی ہو گئے۔
گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقع قالین اور پردوں کے شوروم نور کارٹن میں صبح 11بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی، آگ کی شدت کے باعث لانڈھی ،کورنگی، صدر اور دیگر فائر اسٹیشنوں سے مزید گاڑیاں، واٹر ٹینکر اور بائوزر طلب کرلیے گئے، شوروم میں جلنے والے قالین اور پردوں سے علاقے میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے، شوروم کے اوپر رہائشی فلیٹس کے مکینوں کو دھواں بھر جانے کی وجہ سے عمارت سے نکال لیا گیا۔
آگ بجھانے کی کارروائی سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا جس سے آگ بجھانے کی کارروائی میں فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد شوروم میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا اس دوران فائر بریگیڈ کے لینڈنگ فائر مین اسماعیل اور کامران جھلس کر زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر المصطفیٰ اسپتال منتقل کیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شوروم کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے بائوزر، واٹر ٹینکر سمیت11 گاڑیوں نے حصہ لیا، شوروم میں آتشزدگی سے قیمتی قالین، اور پردے،کمپیوٹرز اور دیگر سامان خاکستر ہو گیا آگ شاٹ سرکٹ سے لگی ہے، شوروم مالک نے بتایا ہے کہ شوروم میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے اور ہفتے کی رات سی سی ٹی کیمروں کی وجہ سے شوروم کی بجلی بند نہیں کی گئی جس سے شارٹ سرکٹ ہوگیا انھوں نے بتایا کہ اندازے کے مطابق شوروم میں جل جانے والے قیمتی قالین اور پردوں کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔