سارا ایرانی نے اٹلی کو چوتھی مرتبہ فیڈریشن کپ کا حقدار بنادیا
ابتدائی سنگلز میں بھی سارا نے مہمان پلیئر ایرینا کروماچیوا کو 6-1 اور6-4 سے زیر کیا تھا
سارا ایرانی نے روسی حریف الیسا کیلی بونووا کو 6-1،6-1 سے مات دے دی ۔ فوٹو: اے ایف پی
سارا ایرانی کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت اٹلی نے چوتھی مرتبہ فیڈریشن کپ جیت لیا۔
ابتدائی دن دونوں سنگلز اپنے نام کرنے والی میزبان اطالوی ٹیم کو اتوار کے پہلے ریورس سنگلز میں کامیابی نے ٹرافی کا حقدار بنوادیا، جس میں سارا ایرانی نے روسی حریف الیسا کیلی بونووا کو 6-1،6-1 سے مات دے دی، جس کے بعد دوسرا ریورس سنگلز اور ڈبلز منسوخ کردیے گئے، ابتدائی سنگلز میں بھی سارا نے مہمان پلیئر ایرینا کروماچیوا کو 6-1 اور6-4 سے زیر کیا تھا جبکہ ان کی ہموطن روبریٹا ونسی نے الیگزینڈرا پانووا کو 5-7 ، 7-5 اور8-6 سے ہرایا تھا، واضح رہے کہ چار مرتبہ کے چیمپئن روس کو ایونٹ کے فائنل میں اپنی اسٹار پلیئر ماریا شراپووا کے علاوہ دیگر ٹاپ سیڈنگ پلیئرز کا ساتھ بھی میسر نہیں تھا، ماریا کریلنکو، الینا ویسنینااور اناستاسیا پاولیچنکووا نے ملکی نمائندگی کی بجائے صوفیہ میں جاری ٹورنامنٹ آف چیمپئنز میں کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔