قومی فٹبال ٹیم کے بحرینی کوچ شملان کی پریمیئر لیگ میچز میں دلچسپی
محمد شملان نے دوسرے روز بھی 10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں شریک کھلاڑیوں کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی کوچ کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی ذمے داری بھی تفویض کی ہے ۔فوٹو:فائل
قومی فٹبال ٹیم کے بحرینی کوچ محمد شملان نے دوسرے روز بھی 10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں شریک کھلاڑیوں کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔
پاکستان کی نئی مضبوط قومی فٹبال ٹیم کے لیے ملک بھر سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے کوشاں محمد شملان نے اتوار کو کورنگی بلوچ اسٹیڈیم میں پی آئی اے اورپاکستان ایئر فورس کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی دیکھا، دوران میچ وہ کھلاڑیوں کی تیکنیک اور فٹنس کا جائزہ لیتے رہے، واضح رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی کوچ کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی ذمے داری بھی تفویض کی ہے جبکہ بحرین فٹبال فیڈریشن پاکستان کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کے طور پر ان کی تنخواہ بھی ادا کر رہی ہے۔