نذر و نیاز کیلیے بڑے اسٹورز نے بھی بیکری اشیا متعارف کرادیں
امسال محرم پر امن وامان کے باعث کاروبار میں اضافے کا امکان ہے،بیکری مالکان
نان ختائیاں، باقرخانی،مختلف کیکس،میٹھے بن شیرمال اور پیٹس کے آرڈرز ملنے لگے۔ فوٹو: عائشہ میر/ایکسپریس/فائل
محرم الحرام میں نذر و نیاز کے لیے بڑے ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز نے رعایتی نرخ پر بیکری اشیا متعارف کرادیں۔
عام اور چھوٹی بیکریوں پر نذز و نیاز کے لیے بیکری اشیا کی تیاری کے بینرز آویزاں کردیے گئے،محرم الحرام میں نذر و نیاز کے لیے بیکری اشیا کی فروخت 10گنا بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی زیادہ تر اشیا جن میں کیک خصوصی پیک بسکٹ اور دیگر اشیا کی کی تیاری یکم محرم سے شروع کی جاتی ہے ،بیکری مالکان کے مطابق گزشتہ سال محرم میں ناقص امن سے آرڈرز کے حصول میں کمی کا سامنا کرنا پڑا اور نذر و نیاز کی زیادہ اشیا بڑی نان ختائیاں، باقر خانی، فروٹ کیک، ڈالرکیک، میٹھے بن شیرمال مشہور بیکریوں کے بجائے رہائشی علاقوں کی مقامی بیکریوں سے خریدے گئے اس سال امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے معروف بیکریوں کے کاروبار میں اضافے کا امکان ہے۔
نذر و نیاز کے لیے بڑی نان ختائیاں، باقر خانی، فروٹ کیک، ڈالرکیک، میٹھے بن شیرمال، بکسٹ اور پیٹس کے آرڈرز دیے جاتے ہیں ،بیکری مالکان کے مطابق نذر و نیاز کے لیے آرڈرز پر خصوصی رعایت دی جاتی ہے ہر سال بیکری اشیا کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے تاہم میدہ، گھی، چینی کی قیمت میں اضافے اور مزدور کی اجرت بڑھنے سے بیکری اشیا کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے،شہر میں بڑے سپر اسٹورز نے بیکری اشیا کی وسیع رینج متعارف کرادی ہے اور تھوک سطح پر بیکری اشیا کی بکنگ شروع کردی گئی ہے، سپر اسٹورز میں بیکری مصنوعات کے لیے خصوصی سیکشن قائم ہے بڑے اسٹورز پر بعض بیکری اشیا عام بیکریوں سے کم قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں۔