یوسف گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 10 کلو ہشیش برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کینٹ اسٹیشن سے 12نشے کے عادی افراد بھی دھر لیے
منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں، شہری۔ فوٹو: فائل
اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے کینٹ اسٹیشن 12نشے کے عادی افراد دھر لیے جبکہ یوسف گوٹھ سے سرچ آپر یشن کے دوران 10کلو ہشیش برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے شہر میں نشے کے عادی اور منشیات فروشوں کے خلاف شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے دوران کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے12نشے کے عادی افراد کو گرفتار کر لیا،اینٹی نارکوٹکس فورس نے یوسف گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران10 کلو گرام ہشیش برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے مطابق اے این ایف سندھ نے نشے کے عادی اورمنشیات فروشوں کے کے خلاف شروع کی جانے والی خصوصی مہم کو پورے شہر میں پھیلا دیا ہے۔
دریں اثنا شہر کے مختلف علاقوں جن لیاری ،گارڈن، پاک کالونی ، کیماڑی ، ماڑی پور ، بلدیہ ٹاون ، اتحاد ٹائون، مواچھ گوٹھ ، سلطان آباد ، ہجرت کالونی ، کینٹ اسٹیشن کے اطراف ، کالا پل، چنیسر گوٹھ ، بلوچ کالونی ، منظور کالونی، پی آئی بی کالونی ، پرانی سبزی منڈی ، عیسیٰ نگری ، پہلوان گوٹھ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے عام منشیات کی فروخت کا کاروباری جاری ہے اور بیشتر علاقوں میں منشیات پولیس اہلکاروں کی سر پرستی میں فروخت کی جا رہی ہے، شہریوں نے ایکسپریس سے گفتگو میں اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں تب جا کر شہر سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔