میٹرک بورڈ کمپیوٹر نظام خراب داخلہ فارمز کا اندراج نہ ہوسکا
فارمز کے اندراج اور میرٹ لسٹ کا اجرا میٹرک بورڈ کی ذمے داری ہے،مرکزی داخلہ کمیٹی
فارمز کے اندراج اور میرٹ لسٹ کا اجرا میٹرک بورڈ کی ذمے داری ہے،مرکزی داخلہ کمیٹی. فوٹو: عیسیٰ ملک
ثانوی تعلیمی بورڈ کے کمپیوٹر نظام میں آنے والی فنی خرابی سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلوں میں تاخیر کا سبب بن گئی۔
میٹرک بورڈ کا کمپیوٹر نظام گذشتہ ایک ہفتے سے مسلسل فنی خرابی کا شکار ہے جس کے سبب فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلیے موصولہ داخلہ فارمز کے اندراج کا کام شروع نہیں ہوسکا اور میٹرک بورڈ کی اس انتظامی نااہلی کے سبب سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں اور تعلیمی سیشن کے آغاز میں تاخیرکا امکان پیدا ہوگیا، ''ایکسپریس''کو معلوم ہوا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے کمپیوٹر سیکشن کو چلانے والے ''سرور''میں فنی خرابی کے سبب اس نے کام کرنا چھوڑدیا اور کمپیوٹر سیکشن میں ''ڈیٹا فیڈنگ'' کا کام رک گیا جبکہ کئی روز سے بورڈ میں موجود فرسٹ ایئر کے داخلہ فارمز کے اندراج کا کام تاحال شروع ہی نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ فرسٹ ایئرکے داخلوں کیلیے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی کی جانب سے فارمز کے اندراج اور میرٹ لسٹ کے اجرا کا تمام کام میٹرک بورڈ میں ہی انجام دیا جاتا ہے جس کیلیے داخلہ فارم میٹرک بورڈ کے حوالے کردیے جاتے ہیں، یاد رہے کہ مرکزی داخلہ کمیٹی نے ڈیڑھ ماہ قبل داخلوں کے اعلان کے وقت ستمبر کے پہلے ہفتے میں فرسٹ ایئر کی میرٹ لسٹ کے اجرا اور ستمبرکے آخر تک داخلہ عمل مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ستمبر کے آغاز کے باوجود میٹرک بورڈ میں داخلہ کارروائی شروع نہ ہونے کے سبب رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں میرٹ لسٹ کے اجرا کے امکانات معدوم ہوگئے، ''ایکسپریس''نے اس معاملے پربورڈ کا موقف جاننے کیلیے چیئرمین بورڈ فصیح الدین خان سے رابطہ کیا تاہم معلوم ہوا ہے کہ وہ مصروف ہیں ۔