فرقہ واریت کو اسلام نے واضح طورپرحرام قرار دیاراحت جاوید

حکومت فرقہ وارانہ سرگرمیوںمیںملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے،رہنما (ق) لیگ۔

حکومت فرقہ وارانہ سرگرمیوںمیںملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے،رہنما (ق) لیگ

کراچی سمیت ملک بھر میں جاری فرقہ واریت اور لسانی بنیادوں پرکی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین اور لائرز ونگ کی جانب سے اتوار کو پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔


جس میں بچوں اورخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ق) سندھ شعبہ خواتین کی صدر بیگم راحت جاوید اور لائرز فورم کی چیئرپرسن سیفی علی خان نے کی، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لسانی اور فرقہ واریت کے خلاف مختلف نعرے درج تھے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لسانی اور فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،حکومت فرقہ وارانہ سرگرمیوںمیںملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بیگم راحت جاوید نے کہا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو نہ صرف مذہب نے واضح طور پر حرام قرار دیا ہے بلکہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے بھی منافی ہے، خواتین میدان عمل میں آچکی ہیں ،جب تک عام آدمی اورسول سوسائٹی معاشرے کے ناسور کے خلاف آواز بلند نہیں کریں گے،یہ ناسور ختم نہیں ہو سکتا، انھوں نے سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ ان کے ہمراہ مل کر جدوجہد کرے اور ملک سے فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمے میں کردار ادا کریں۔
Load Next Story