کراچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک
لیاری میں 25 سالہ خاتون گولیوں کا نشانہ بن گئی،سہراب گوٹھ میں35سالہ رؤف بادشاہ مارا گیا
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 12 سالہ بچے سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو: فائل
KABUL:
فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت2افرادہلاک جبکہ12سالہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری گلستان کالونی کوئلہ گودام کے قریب فائرنگ سے 25سالہ خوشنمازوجہ عامر حسین خان سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی،مقتولہ کی لاش سول اسپتال لائی گئی ، مقتولہ سائٹ میٹروول کی رہائشی جو اپنے کسی رشتے دار سے ملنے لیاری آئی تھی۔
سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ رؤف بادشاہ ہلاک ہو گیا ،مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، مقتول چندروزقبل روزگارکے سلسلہ میں اپنے آبائی گاؤں باجوڑ سے کراچی آیا تھا اور جنجال گوٹھ میں رہائش اختیار کی تھی ، مقتول6 بچوں کا باپ تھا۔جنیسر گوٹھ وارث ہوٹل کے قریب ناگوری ملک شاپ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے12سالہ عدنان زخمی ہو گیا۔لانڈھی گیدڑکالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22سالہ رحمان ولد عظمت زخمی ہو گیا،ایم اے جناح روڈنمائش کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مارکے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شاکرکوفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔