چوہدری نثار سیاسی وعسکری قیادت کو پھر اعتماد میں لیں گے
امریکاسے مستقبل میں تعلقات،طالبان سے مذاکرات سمیت دیگراہم ایشوزپر آئندہ 3 روز میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کااجلاس متوقع
چوہدری نثارشرکاکوطالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے ۔فوٹو: فائل
امریکی ڈرون حملہ میں تحریک طالبان پاکستان کے امیرحکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے پیداصورتحال پرغور امریکاسے مستقبل میں تعلقات،طالبان سے مذاکرات سمیت دیگراہم ایشوزپرقومی لائحہ عمل طے کرنے کیلیے آئندہ 3 روز میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کااجلاس متوقع ہے۔
اجلاس میں سیاسی اورعسکری قیادت میرانشاہ میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسودکے ہلاک ہونے کے بعد طالبان سے امن مذاکرات کی کوششوں کاجائزہ لے گی۔ اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان شرکاکوطالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے جبکہ امریکی ڈرون حملے کے بعدسے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف،وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز،عسکری حکام،سیکریٹری خارجہ و داخلہ شرکت کریں گے۔