ایران سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایٹمی تنازع پر مذاکرات کی حمایت کردی
مذاکرات سے کوئی زیادہ امیدنہیں ہے اور دشمن پرکبھی بھروسہ نہیں کرناچاہیے۔ایرانی سپریم لیڈر
کسی کومذاکرات کرنیوالی ایرانی ٹیم کے بارے میں یہ نہیں سوچناچاہیے کہ وہ کوئی سمجھوتاکریگی۔ فوٹو: فائل
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایٹمی تنازع پرمذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں مذاکرات سے کوئی زیادہ امیدنہیں ہے اور دشمن پرکبھی بھروسہ نہیں کرناچاہیے۔
سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان میں خامنہ ای نے کہاکہ مذاکرات سے انھیں کچھ زیادہ امید نہیں ہے لیکن اس سے ایران کوکوئی نقصان بھی نہیں ہوگا، انھوں نے کہاکہ کسی کومذاکرات کرنیوالی ایرانی ٹیم کے بارے میں یہ نہیں سوچناچاہیے کہ وہ کوئی سمجھوتاکریگی، ایران اور عالمی طاقتوں کے نمائندوں کی بات چیت کا نیا مرحلہ7نومبر کوجنیوا میں شروع ہو گا۔