ڈھاکا اپوزیشن اتحاد کا آج سے 60 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان

اپوزیشن پارلیمانی انتخابات سے قبل غیر جانبدار نگراں حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہے

گزشتہ ہفتے ملک گیر ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات میں 12 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے اتحاد نے آج(پیر سے) 60 گھنٹے کی ایک اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن ملک میں پارلیمانی انتخابات سے قبل غیر جانبدار نگراں حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہے اور موجودہ حکومت اس مطالبے کو ماننے پر تیار نہیں۔ ہڑتال بدھ کی شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔




ہڑتال کا اعلان اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان مرزا فخر الاسلام نے کیا۔ اپوزیشن نے گزشتہ ہفتے کے دوران بھی 60 گھنٹے کیلیے ملک گیر ہڑتال کی تھی اور ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات میں 12 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش میں الیکشن اگلے سال جنوری میں متوقع ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق اتوار کو بھی احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی۔
Load Next Story