تھرکے متاثرین کیلیے مختص رقم میں اضافہ کیا جائے حلیم عادل

سندھ کے ڈپارٹمنٹ آف ریلیف کو کلسٹر سسٹم میں شامل کرینگے، رانا فاروق۔

سندھ کے ڈپارٹمنٹ آف ریلیف کو کلسٹر سسٹم میں شامل کرینگے، رانا فاروق۔ فوٹو: فائل

صوبائی مشیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی رانا فاروق سعید خان اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے ریلیف ڈپارٹمنٹ کے کیمپ آفس میں ملاقات کی اور تھرپارکر کی صورتحال پر ان کو بریفنگ دی۔


اس موقع پر وفاقی وزیر رانا فاروق نے کہا کہ محکمہ ریلیف کی کارکردگی شاندار ہے ہم حکومت سندھ کے اس ڈپارٹمنٹ کو کلسٹر سسٹم میں شامل کریں گے تاکہ اس کی صلاحیتوں سے پورا ملک مستفید ہو سکے، حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ تھر پاکر میں امدادی سرگرمیوں کے لیے حکومت سندھ نے200 ملین کی رقم سبسڈی کے طور پر مختص کی ہے ، اس حساب سے ماہانہ 750 روپے فی خاندان دیے جارہے ہیں جوکہ ناکافی ہیں اس مد میں 20 کروڑ روپے ماہانہ اضافہ کیا جائے،تھرکا کوئلہ سب کو دکھتا ہے اور جب تھر قدرتی آفت کا شکار ہوتا ہے تو اس سے توجہ ہٹالی جاتی ہے،انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کو خط لکھا جائے تاکہ وہ اپنی امدادی سرگرمیوں میں حکومت سندھ کا ہاتھ بٹائے۔
Load Next Story