یونی لیور نے پاکستان میں واٹر پیوریفائر متعارف کرا دیا

عالمی معیاری ڈیوائس بجلی یا گیس کے بغیرگھریلواستعمال کیلیے صاف پانی فراہم کرتی ہے

Pureitنقصان دہ وائرس اور بیکٹریا کے خاتمے کے لیے امریکی انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کے سخت بین الاقوامی طریقہ کار پر پورا اترتا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستانیوں کی زندگی کو بہتر اور محفوظ بنانے کے مشن کے ساتھ یونی لیور پاکستان نےPureit کو متعارف کرا دیا، یونی لیور کی اپنی وضع کردہ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرنے والی یہ ایک بے مثال ڈیوائس ہے جو بجلی یا گیس استعمال کیے بغیر گھریلو استعمال کے لیے صاف پانی فراہم کرتی ہے۔

پیوریٹ ایگزیلاکی رونمائی یونی لیور پاکستان لمیٹڈ (یوپی ایل) کے چیئرمین اور سی ای او احسان ملک، ڈائریکٹر مارکیٹنگ فوڈز فریحہ سبحانی اور ایسوسی ایشن آف فیملی فزیشینز آف پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود میاں نے گزشتہ روز ایک تقریب میں کی جس میں مختلف پرائیویٹ اور نان پرافٹ سیکٹر کی تنظیموں کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔ احسان ملک کے مطابق اس وقت پاکستان میں15.9 ملین لوگوں کو پینے کے محفوظ پانی تک رسائی نہیں ہے، اس لیے ہم نے Pureitکو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا جو پانی کو صاف کرنے کا ایک بہترین طریقہ اور دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پیوریفائر ہے، اس کی بنیاد رہن سہن کے پائیدار ماحول اور پاکستانیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہمارے عزم پر ہے۔




Pureitنقصان دہ وائرس اور بیکٹریا کے خاتمے کے لیے امریکی انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کے سخت بین الاقوامی طریقہ کار پر پورا اترتا ہے، لندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اوراسکاٹش پیراسائٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری نے اس کی توثیق کی ہے، Pureit کو 5 پیوریفکیشن مراحل کے ذریعے جراثیم، بیکٹریا اور وائرس سے مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور سے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس میں جراثیم کو ختم کرنے کی ایک ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس سے پانی کا کسی بھی قسم کی بو سے پاک قدرتی ذائقہ برقرار رہتا ہے، اس پر صرف ایک روپیہ فی لیٹر لاگت آتی ہے۔

ڈاکٹر طارق محمود میاں نے کہا کہ گزشتہ سال 60فیصد بچوں کی اموات کی وجہ پانی سے پیدا ہونے والے انفیکشن کی بیماریاں تھیں اور ان میں ڈائریا سب سے اوپر تھا، اس قسم کی بیماریوں کے خلاف ایک موثر انسدادی اقدام کے طور پر ہم Pureit کو استعمال کرنے کی سفارش کرتے ہیں، اس کی وجہ اس کا جدید پیوریفکیشن سسٹم اور کسی قسم کے جھنجھٹ سے پاک پروسیس ہے اور پاکستانیوں کی زندگیوں کو محفوظ کرنے کے مشن میںیونی لیور کا ساتھ دینے پر ہمیں خوشی ہے۔
Load Next Story