منڈیلا کی زندگی پر مبنی فلم ’’ لانگ واک ٹو فریڈم‘‘ کا پریمیئر

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی زندگی پر مبنی فلم ’’منڈیلا لانگ واک ٹو فریڈم‘‘ کاپریمیئرجوہانسبرگ میں ہوا ۔

فلم میں ان کے بچپن کے واقعات سے لے کر سنہ 1994 میں ملک کے پہلے سیاہ فام صدر بننے تک کی کہانی ہے۔ فوٹو: فائل

نسل پرستی کے خلاف لڑنے والے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی زندگی پر مبنی فلم ''منڈیلا لانگ واک ٹو فریڈم'' کاپریمیئرجوہانسبرگ میں ہوا ۔


فلم میں نیلسن منڈیلا کی ابتدائی زندگی، مشرقی کیپ کے دیہی علاقے میں ان کے بچپن کے واقعات سے لے کر سنہ 1994 میں ملک کے پہلے سیاہ فام صدر بننے تک کی کہانی ہے۔فلم کے پریمئیر کے موقع پر 95 سالہ منڈیلا خود موجود نہیں تھے کیونکہ وہ کافی کمزور ہیں اور وہ اپنے گھر پر ہی طبی نگرانی میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اڑھائی گھنٹے پر محیط یہ فلم جنوبی افریقہ میں 28 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔
Load Next Story