ملکی ثقافت کا فروغ ہماری ترجیح ہونی چاہیےاسلم شیخ

بھارتی فلموں پر انحصار کی بجائے اپنی فلموں کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں

پاکستانی سنیماؤں پر عوام نے اپنے ملک کی بنی ہوئی فلموں کا خیر مقدم کیا ہے۔ اداکار۔فوٹو : فائل

ٹیلی ویژن اور فلم کے اداکار اسلم شیخ نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی فلموں نے دنیا بھر میں ملک کانام روشن کیا۔

لیکن ملکی صورتحال اور غیر معیاری فلموں کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو نقصان اٹھانا پڑاایک طویل عرصہ سے پاکستانی فلمیں عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں لیکن اب ایک بار پھر پاکستانی فلموں نے فلم بینوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے پاکستانی سنیماؤں پر عوام نے اپنے ملک کی بنی ہوئی فلموں کا خیر مقدم کیا ہے۔




سنیما مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ بھارتی فلموں پر انحصار کرنے کے بجائے پاکستانی فلموں کو اپنے سنیماؤں پر جگہ دیں، ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں تاکہ ملکی فلمی صنعت ترقی کرسکے اور اسے فروغ حاصل ہو۔یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ سنیماؤں کی ترقی خوش آئند ہے۔ اگر اسی طرح فلم انڈسٹری بھی ترقی کرے گی تو جلد پاکستان میں ہماری فلمیں سنیماؤں پر راج کریں گی ،ہمیں اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
Load Next Story