کراچی میں ڈنگی وائرس نے ایک اور جان لے لی متاثرہ افراد کی تعداد3ہزار سے زائد ہو گئی
وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد23 ہوگئی،مچھروں کے خاتمے کیلیے جراثیم کش ادویات اسپرے مہم شروع کرنے کا مطالبہ
سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ۔ فوٹو: محمد نعمان/فائل
کراچی میں ڈنگی وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد23ہوگئی ۔
جبکہ رواں سال میں ڈنگی وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد3ہزار900 ہوگئی، ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں مزید 19 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے، ادھر ماہرین طب نے کہا ہے کہ حکومت اورصوبائی محکمہ صحت نے ڈنگی وائرس کے خاتمے اور متاثرہ مریضوں کوعلاج کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔
سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ مریضوں کی اکثریت نجی اسپتالوں کارخ کرنے پر مجبور ہے، ڈینگی سرویلینس سیل کو حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے فنڈ جاری ہونے کے بعد بھی کوئی آگاہی مہم شروع کی اور نہ عوام میں اس مرض سے بچاؤکیلیے کوئی اقدامات کیے، ان ماہرین نے کہاکہ ڈنگی سیل کو ملنے والے فنڈزکی تحقیقات کرائی ۔ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی۔