انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کے والد جیڈ کی حالت سنبھلنے لگی
بین اسٹوکس کے والد جیڈ کو شدید طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے والد جیڈ کی حالت سنبھلنے لگی ہے۔
جیڈ کو شدید طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے اسٹوکس نے ٹریننگ میں شرکت کے بجائے منگل کو اپنا وقت ان کے ساتھ اسپتال میں گزارا، جس کی وجہ سے ان کی جمعرات سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک دکھائی دے رہی تھی۔
تاہم اب جیڈ کی حالت سنبھلنے لگی ہے جس کی وجہ سے اسٹوکس کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان روشن ہوچکا ہے۔ بدھ کو انھوں نے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ بھی کی۔ اس مقابلے میں انگلش ٹیم حال ہی میں انتقال کرنے والے سابق کپتان باب ولز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے بازؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھے گی۔