پی سی بی کو جنوبی افریقہ سے مختصر سیریز کے لیے ایک اور لائف لائن مل گئی
میزبان بورڈ نے تصدیق کیلیے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن کو آگے بڑھا دیا
پی سی بی کی قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کا مختصر دورئہ جنوبی افریقہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا۔ فوٹو: فائل
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ کو جنوبی افریقہ سے مختصر سیریز کے لیے ایک اور لائف لائن مل گئی۔
میزبان بورڈ نے تصدیق کیلیے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن کو آگے بڑھا دیا۔ یاد رہے کہ پی سی بی کی قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کا مختصر دورئہ جنوبی افریقہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا،گذشتہ روز عدالت عالیہ سے نجم سیٹھی کو کام جاری رکھنے کا حکم ملنے کے بعد بورڈ حکام نے ٹوٹے رابطے دوبارہ جوڑنے کی ایک کوشش کی۔
اس میں ابتدائی طور پر کامیابی ملی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی درخواست پر جنوبی افریقہ بورڈ نے تصدیق کی ڈیڈلائن میں توسیع کر دی۔ذرائع کے مطابق 15نومبر کے بعد شیڈول ممکنہ سیریزمیں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے3 و ڈے اور2ٹوئنٹی20میچزکی سیریز میں حصہ لے گی، مقابلوں کے انعقاد کی صورت میں پی سی بی کو15 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل ہو گی۔