ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستانی ٹیم فتوحات کی ہیٹ ٹرک کیلیے پُرعزم
آج ملائیشیا سے مقابلہ،ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے،کپتان
ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔کپتان۔فوٹو:فائل
تیسری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا عزم لیے منگل کو ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔
کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ مقابلہ آسان نہیں لیکن عمدہ کارکردگی دکھا کر ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے قطر میں ہونے والی دوسری چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کو فائنل میں زیر کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ جاری ایونٹ کے ابتدائی2 میچز میں کمزور حریفوں اومان اور چین کو یکطرفہ مقابلوں میں کامیابی کے بعد گرین شرٹس کا اگلا مقابلہ منگل کو ملائیشیا سے ہو گا، یہ ٹیم ماضی قریب میں پاکستان کو ٹف ٹائم دیتی آئی ہے۔
میچ میں واضح مارجن سے جیت کی صورت میں ٹیم کے براہ راست فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے، ناکامی کا سامنا کرنے کی صورت میں اسے 7 نومبر کو شیڈول میچ میں بھارت پر قابو پانا ہوگا۔کپتان محمد عمران ملائیشیا کو ہرا کرفائنل تک رسائی کے لیے پُرعزم ہیں۔ فون پر نمائندہ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ملائیشیا کی ٹیم آسان حریف نہیں ہے۔
ماضی قریب میں اس نے خاصا ٹف ٹائم دیا، ہمیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ حریف سائیڈ کو ہرانے کی صورت میں ہمارے فائنل تک رسائی کے مواقع بہت بڑھ جائیں گے، محمد عمران نے کہا کہ میچ کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، پیر کو بھی تمام کھلاڑیوں نے چیف کوچ طاہر زمان کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کی، شام کے اوقات میں ٹیم میٹنگ میں میچ کے بارے میں حکمت عملی تیار کی گئی۔انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں پر واضح کر دیاکہ عمدہ کارکردگی دکھا کر ہی ملائیشیا کیخلاف کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔