مشتاق نے بورڈ کو اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کی پیشکش کردی

انگلینڈکے ساتھ ورلڈ کپ تک معاہدہ ہے مگرملک کیلیے خدمات حاضر ہیں،سابق اسٹار

انگلینڈکے ساتھ ورلڈ کپ تک معاہدہ ہے مگرملک کیلیے خدمات حاضر ہیں،سابق اسٹار. فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اسپن بولنگ میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کی پیشکش کر دی۔

ماضی کے مایہ ناز اسپنر کے مطابق وہ انڈر 16اور 19 ٹیلنٹ کے ذریعے ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑی منظرعام پر لا سکتے ہیں۔52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مشتاق احمد نے کہا کہ جو بھی محنت کرے اسے صلہ ضرور ملتا ہے، جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے بھی اپنی منزل پانے کیلیے سخت محنت اور کوشش کی اور اپنے مقصد میں کامیاب رہا۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو میں سابق لیگ اسپنر نے مزیدکہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اسے ڈھونڈ کر آگے لانے کی ضرورت ہے۔




تاکہ عمران طاہر جیسے کسی اور کھلاڑی کو اپنے صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلیے ملک سے باہر نہ جانا پڑے۔ مشتاق احمد نے کہا کہ میں آج جو بھی ہوں اس ملک کی بدولت ہوں، اس کے کام آ سکوں تو میرے لیے خوشی کی اور کیا بات ہو سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ میرا انگلش بورڈ کے ساتھ ورلڈ کپ 2015ء تک کا معاہدہ ہے لیکن ملکی کرکٹ کی بہتری کیلیے خدمات حاضر ہیں، پی سی بی اگر چاہے تو تو ملک بھر میں انڈر 16 اور19 سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے میں مدد کر سکتا ہوں۔
Load Next Story