این ای ڈی یونیورسٹی ڈیڑھ سال سے اساتذہ کوایوننگ پروگرام کا معاوضہ نہیں ملا
امتحانی بل روک دیے گئے، اساتذہ کا احتجاجی اجلاس، بقایاجات جاری کرنیکا مطالبہ.
پی ایچ ڈی اساتذہ کے الائونس کو 5 سے بڑھا کر10ہزار کیا جائے،غضنفر حسین، عثمان علی ۔ فوٹو: فائل
این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جامعہ کے اساتذہ کوگزشتہ ڈیڑھ سال سے ایوننگ پروگرام کاتدریسی معاوضہ جاری نہیں کیاہے۔
بدترین مالی خسارے کے سبب ڈیڑھ سال سے ایوننگ پروگرام پڑھانے والے اساتذہ کامعاوضہ رکا ہواہے نئی انتظامیہ بھی ایوننگ پروگرام کاتدریسی معاوضہ اساتذہ کواداکرنے میں ناکام ہے ایوننگ پروگرام طلبا سے کئی ہزارروپے سیمسٹرفیس وصول کی جاتی ہے ،مالی خسارے کے سبب یونیورسٹی اساتذہ کے کئی ماہ انویجیلشن اورامتحانی ڈیوٹی کامعاوضہ بھی روک دیاگیا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں 10فیصد اضافے پر عملدرآمدمعطل ہے جس کے سبب یونیورسٹی اساتذہ کی نمائندہ تنظیم '' این ای ڈی یونیورسٹی ٹٰیچرزایسوسی ایشن'' نے فوری طور پر انتظامیہ سے معاوضہ ادا کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔
جبکہ معاوضہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں احتجاج اور ایوننگ کلاسز کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے جس سے این ای ڈی یونیورسٹی کا ایوننگ پروگرام متاثر ہونے کاخدشہ ہے،این ای ڈی ٹیچرزایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس یونیورسٹی میں انجمن کے صدر غضنفر حسین کی زیرصدارت منعقدہ ہوا، اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلرانجینئرافضل الحق سے ملاقات کرکے اساتذہ کے مطالبات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
قبل ازیں اساتذہ کے اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ یونیورسٹی انتظامیہ ادارے پر بوجھ بننے والے دونوں پرووائس چانسلرز اور ڈائریکٹر لائژن سمیت تمام ریٹائر افسران اور ملازمین کوفارغ کرے،یونیورسٹی انتظامیہ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق کرے اورتنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا جائے،یونیورسٹی میں اساتذہ کی ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈ فوری کرائے جائیں ، پی ایچ ڈی اساتذہ کے الائونس کو5سے بڑھاکر10ہزارکیاجائے۔