شمسی بیس خالی کرانے کے بعدڈرونزپاکستان سے نہیں اڑتےنویدقمر

شہری آبادی کے درمیان آنے والی دفاعی تنصیبات منتقل کرنا ہوںگی،وزیردفاع

شہری آبادی کے درمیان آنے والی دفاعی تنصیبات منتقل کرنا ہوںگی،وزیردفاع۔ فوٹو: فائل

وزیردفاع نوید قمرنے کہاہے کہ شمشی ایئربیس خالی کرانے کے بعدڈرونزپاکستان سے نہیں اڑتے،ڈرون حملوںکیخلاف پاکستان اپنااحتجاج ریکارڈ کراتا رہاہے۔

ٹنڈو محمد خان میں پیرعبداللطیف جان سرہندی کی رہائش گاہ پران سے ان کے بیٹے کی وفات پرتعزیت کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان میں انتشارپھیلانے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے، ایک طرف وہ خودکوپاکستان کادوست کہتے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ پاکستان کونقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں تاہم جیسے حالات بہترہوںگے بیرونی مداخلت بھی کم ہوجائے گی۔


انھوں نے کہاکہ کامرہ ائیر بیس پرسیکیورٹی انتظامات سخت ہونے کی وجہ سے کم نقصانات ہوئے تاہم جودفاعی تنصیبات شہری آبادی کے درمیان آگئی ہے اسے دوسری جگہ منتقل کرناہوگا،تحریک طالبان سمیت تمام دہشت گردپاکستان اوراسلام کے دشمن ہیں،ان کے خلاف جب بھی کارروائی ہوگی وہ ساری قوم کا فیصلہ ہوگا،انتخابات وقت پر ہوں گے جس کیلیے تمام پارٹیاں اپنی اپنی حکمت عملی بنارہی ہیں،اس وقت نگراں سیٹ اپ پربات کرنامناسب نہیں،پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والے دوبارہ پارٹی میں آئیں گے توانہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

بلاول بھٹو پارٹی چئیرمین ہیں وہ جہاں سے چاہیں الیکشن لڑسکتے ہیں پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،کراچی میں بدامنی کی لینڈمافیا،ڈرگ مافیااورگینگس سمیت مختلف وجوہات ہیں، دنیابھرکے بڑے شہروں میں اس طرح کے مسائل ہوتے ہیں،کراچی میںامن وامان کی بحالی کیلیے حکومت نے اقدامات کیے ہیں او ر جلد حالات بہترہوجائیںگے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اس کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتارچڑھائو کی وجہ سے ہوتاہے،بلوچستان کے مسئلے پرکابینہ کے آئندہ اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پیش جائیںگی۔دریں اثناء انھوں نے گوٹھ عالم پنہور میں نئی تعمیر کی گئی سڑک کا افتتاح کیا۔
Load Next Story