حکیم اللہ قاتل تھا مگرامریکاکو حملے کا حق نہیں پہنچتا سینیٹر زاہد خان

وفاقی اورخیبرپختونخوا کی حکومتیں نیٹو سپلائی روکنے کی جرات نہیں رکھتی۔ترجمان عوامی نیشنل پارٹی

ڈرون حملے اس وقت بند ہوں گے جب حکومت امریکا سے امداد لینا بند کرے گی۔ فوٹو:فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ وفاقی اورخیبرپختونخوا کی حکومتیں نیٹو سپلائی روکنے کی جرات نہیں رکھتی۔


حکیم اللہ محسود قومی مجرم اور قاتل تھا مگر امریکا کو حملے کا حق نہیں پہنچتا۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات میں بہتر کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ڈرون حملے اس وقت بند ہوں گے جب حکومت امریکا سے امداد لینا بند کرے گی۔
Load Next Story