بھارتی ریاست میگھالیہ میں باغیوں نے 5 پولیس اہلکار ہلاک کر دیئے

پولیس باغیوں کے ایک ساتھی کو پیشی کیلئے عدالت منتقل کر رہی تھی کہ اس کے ساتھیون نے میگھالیہ میں حملہ کر دیا، حکام

باغیوں نے پہلے پولیس وین پر گرینیڈ سے حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وین میں موجود تمام پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی ریاست میگھالیہ میں علیحدگی پسند باغیوں نے حملہ کر کے 5 پولیس اہکاروں کو ہلاک کر دیا۔


غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے سینئر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر نے بتایا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں گھات لگائے گارو نیشنل لیبریشن آرمی کے 30 کے قریب علیحدگی پسندوں نے پولیس کی وین پر اس وقت حملہ کیا جب پولیس اہلکار ایک باغی کو پیشی کے لئے عدالت منتقل کر رہے تھے، باغیوں نے پہلے پولیس وین پر گرینیڈ سے حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وین میں موجود 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست میگھالیہ کے جنوبی علاقے گارو میں باغیوں کا مطالبہ ہے کہ گارو قبیلے کے لئے ایک علیحدہ ریاست بنائی جائے۔
Load Next Story