مہنگا آٹا فروخت کرنے پر 2 فلور ملیں سیل کردی گئیں
محکمہ خوراک نے نوٹس کے باوجود روش برقرار رکھنے پر ملوں کے لائسنس بھی معطل کردیے.
محکمہ خوراک سندھ نے مارکیٹ کا جائزہ لینے کے بعد رسول فلور ملز پرائیوٹ لمیٹڈ اور عبداللہ ماڈرن پلانٹ لمیٹڈ کراچی کو نوٹس دیے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل
محکمہ خوراک سندھ نے سرکاری نرخ سے زائد پر آٹا فروخت کرنے پر 2 فلور ملیں سیل کرکے ان کے لائسنس معطل کردیے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر کی ہدایت پر حکومت سندھ کے مقرر کردہ نرخ سے زائد پر آٹا فروخت کرنے پر محکمہ خوراک سندھ نے مارکیٹ کا جائزہ لینے کے بعد رسول فلور ملز پرائیوٹ لمیٹڈ اور عبداللہ ماڈرن پلانٹ لمیٹڈ کراچی کو نوٹس دیے۔
تاہم مذکورہ فلور ملز نے اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے مقرر ہ نرخ سے زائد پر آٹے کی فروخت جاری رکھی تھی۔