سہراب گوٹھ گھریلو تنازع پر شوہر بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے فرار ہو گیا
پولیس نے مکان سے ممتازاور مریم کی لاشیں اسپتال پہنچائیں،معلوم نہیں اعظم نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو کیوں قتل کیا،تاج ولی
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد پہلے عباسی شہید اسپتال اور بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا.
سہراب گوٹھ میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہو گیا۔
سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو سبزی منڈی کے قریب جنجال گوٹھ میں واقع مکان سے2خواتین کی لاشیں ملیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد پہلے عباسی شہید اسپتال اور بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت 40 سالہ ممتاز بی بی زوجہ سید اعظم خان اور اس کی بیٹی19سالہ مریم بی بی زوجہ جان باز شاہ کے نام سے کر لی گئی، جناح اسپتال میں لاشوں کے ہمراہ آئے ہوئے ممتاز بی بی کے بھائی تاج ولی خان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ نیو سبزی منڈی میں ملازم ہے اور ان کا آبائی تعلق باجوڑ سے ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ سبزی منڈی گیا ہوا تھا، انھوں نے بتایا کہ اس کی بہن مقتولہ ممتاز بی بی اور بھانجی مریم بی بی کو اس کے بہنوئی سید اعظم خان نے فائرنگ کر کے قتل کیا جو واردات کے بعد فرار ہو گیا، انھوں نے بتایا کہ مقتول مریم بی بی کی4 سال قبل شادی ہوئی تھی، انھوں نے بتایاکہ سید اعظم خان کی سہراب گوٹھ بسم اﷲ مارکیٹ میں موبائل کی دکان ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ان کے علم میں نہیں کہ سید اعظم نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو کیوں فائرنگ کر کے قتل کیا، انھوں نے کہا کہ اگر کسی قسم کا کوئی مسئلہ تھا وہ ان کو بتایا جاتا تو وہ حل کرنے کی کوشش کرتے تاہم اسے یہ اقدام نہیں اٹھانا چاہیے تھا، انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اس کی بہن اور بھانجی کے قتل میں ملوث اس کے بہنوئی کو فی الفورگرفتار کر کے سخت سزا دی جائے، دوسری جانب ڈی ایس پی سہراب گوٹھ خالد خان اور ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب احمد نے بتایا کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، انھوں نے بتایا کہ فوری طور پر واقعے اصل وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔