پریذیڈنٹ ون ڈے کپ عمران نذیر نے 189 رنز بنا کر تہلکہ مچا دیا
سوئی ناردرن گیس کیخلاف زیڈ ٹی بی ایل 109رنز سے کامیاب،پی آئی اے نے شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ سے تقویت پاتے ہوئے
ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیرنے 26چوکوں کی مدد سے 189رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔فوٹو: فائل
پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں اوپنر عمران نذیر نے189رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر تہلکہ مچا دیا۔
سوئی ناردرن گیس کیخلاف ان کی ٹیم زیڈ ٹی بی ایل نے 109رنز سے کامیابی حاصل کی،پی آئی اے نے شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ سے تقویت پاتے ہوئے حبیب بینک کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 2رنز سے ہرایا۔ پورٹ قاسم نے پی ٹی وی کو 8 وکٹ سے آئوٹ کلاس کردیا،خرم منظور نے ناقابل شکست سنچری بنائی۔ یوبی ایل نے واپڈا کو 5وکٹ سے زیر کرلیا۔ دوسری جانب ون ڈے کپ کے سیکنڈ رائونڈ میچز میں کراچی زیبراز نے بہاولپور اسٹیگزکو 6 وکٹ سے پچھاڑ دیا،کراچی ڈولفنز نے اسلام آباد لیپرڈز کو 66 رنز سے زیر کیا۔تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں زرعی ترقیاتی بینک نے سوئی ناردرن گیس کو 109رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا، فاتح ٹیم41.2 اوورز میں 367 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیرنے 26چوکوں کی مدد سے 189رنز کی شاندار اننگز کھیلی، حارث سہیل 58رنز بناکر میدان بدرہوئے، اظہر علی نے 5 اور اسد علی نے 3وکٹیں لیں۔
حریف ٹیم 36اوورز میں 258 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اظہر علی کے 106رنز رائیگاں گئے، ظفرگوہر نے 5 جبکہ عمران نذیرنے2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ پی آئی اے نے بارش سے متاثرہ میچ میں حبیب بینک کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 2رنز سے مات دی،ناکام ٹیم نے 45 اوورز میں5 وکٹ پر 215رنز جوڑے، یونس خان 68 اور سلمان قادر43 رنز بناکر نمایاں رہے، بارش کے سبب کھیل رکنے تک ایئرلائنز نے 39.5 اوورز میں6 وکٹ پر 182رنز بنائے تھے، شعیب ملک نے 64رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، محمد اسلم نے2پلیئرزکو قابو کیا۔ پورٹ قاسم نے پی ٹی وی کو 8 وکٹ سے آئوٹ کلاس کردیا،ناکام سائیڈ نے8 وکٹ پر 231رنز بنائے، عمران علی 103 اور محمد سمیع70رنز بناکر نمایاں رہے، کامران یونس اور سمیع نے2،2 وکٹیں لیں، فاتح ٹیم نے ہدف 35.3 اوورز میں حاصل کرلیا، خرم منظور128 پر ناقابل شکست رہے، شاہ زیب حسن نے 66 کی اننگز کھیلی۔
یوبی ایل نے واپڈا کو 5وکٹ سے زیر کیا، ناکام ٹیم 37.4اوورز میں 160 رنز تک محدود رہی، رانا نوید38رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بنے، عادل رضا اور عاطف مقبول نے 4 ،4 وکٹیںلیں، یوبی ایل نے ہدف 40 اوورز میں پانچ وکٹ پرحاصل کرلیا، حمزہ ہارون47 اور بسم اللہ خان 38رنز بنانے میں کامیاب رہے، آصف علی اور خالد عثمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو قابوکیا۔کے آر ایل نے اسٹیٹ بینک کو 64رنز سے مات دی،فاتح ٹیم نے 7 وکٹ پر 218رنز بنائے، زین عباس53 اور عثمان صلاح الدین34رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مرکزی بینک کی ٹیم 36.1 اوورز میں 154 رنز پر ہمت ہارگئی، راحیل مجید72رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ دوسری جانب ون ڈے کپ کے دوسرے رائونڈ میچز میں کراچی زیبراز نے بہاولپور اسٹیگز کو 6 وکٹ سے پچھاڑ دیا، ناکام سائیڈ 131 پر پویلین لوٹ گئی، حماد طارق47 اور محمد وسیم کے 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اوسامہ بشارت نے 3وکٹیںلیں، زیبراز نے 26.5 اوورز میں چار وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، جاوید منصور 45 پر ناٹ آئوٹ رہے۔راولپنڈی نے ایبٹ آباد کو 7وکٹ سے شکست دی۔
ناکام ٹیم نے 8وکٹ پر 267رنز جوڑے، وقار اورکزئی 73رنز بناکر نمایاں رہے، راولپنڈی نے ہدف 38.1اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، اویس ضیا114، نوید ملک55 اور بابرنعیم 33 رنز کے ساتھ نمایاں کیے۔ پشاور پینتھرز نے سیالکوٹ اسٹالینز کو 168رنز کے بھاری مارجن سے ہرایا، فاتح ٹیم نے 2 وکٹ پر 324 کا ٹوٹل بنایا، عادل امین نے 116 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اظہراللہ89 اور جمال الدین61رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حریف ٹیم کی بساط 39.2 اوورز پر 156 پر لپیٹ دی گئی،اعظم خان نے 4وکٹیں لیں۔ملتان ٹائیگرز نے کوئٹہ بیئرز کو 6 وکٹ سے قابو کرلیا،ناکام ٹیم 37.4 اوورز میں 119رنز بناسکی، شہباز خان 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، صدف مہدی نے4 وکٹیں لیں، ملتان نے 4 وکٹ پر 120رنز بنالیے، کاشف نوید40 اور احمد رشید28 پر ناٹ آئوٹ رہے۔ گوہر فیض اور فیض اللہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔
لاہور لائنز نے فیصل آباد وولفز پر 85رنز سے غلبہ حاصل کرلیا، فاتح الیون نے 9 وکٹ پر 248رنز جوڑے، سلمان علی75 ناٹ آئوٹ اور عمر صدیق52کی اننگز کھیل کرمیدان بدر ہوئے، نصیر اکرم نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 وکٹیں لیں، فیصل آباد کی ٹیم 163 پر ڈھیر ہوگئی، سلمان علی43 اورذیشان آصف31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،مصطفیٰ اقبال نے 3 جبکہ وقار اورعرفان نے 2،2 وکٹیں لیں۔کراچی ڈولفنز نے اسلام آباد لیپرڈز کو 66رنز سے ہرایا، ڈولفنز نے 4وکٹ پر 263رنز اسکور بورڈ پر سجائے، سعدعلی91 اور آصف ذاکر59رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنید نادر نے 2 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے، اسلام آباد کی ٹیم جوابی اننگز میں 197 رنز پر حوصلہ ہارگئی، عماد وسیم 71 اور اختتامی بیٹسمین حمزہ ندیم نے 53 رنز بناکراسے سنگین رسوائی سے بچایا، میر حمزہ نے 4 اور بابر رحمان نے 3 وکٹیں لیں۔