گورنر سندھ سے قائم علی شاہ کی ملاقات امن وامان پر گفتگو

باہمی تعلقات پربات چیت میں تمام امور مشاورت سے طے کرنے پردونوں رہنماؤں کا اتفاق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ گورنر عشرت العباد سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے منگل کو گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

اس موقع پرموجودہ صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات اور دیگراہم امورپر بات چیت ہوئی۔ گورنراور وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میںمحرم الحرام میںکیے جانیوالے انتظامات کاجائزہ لیا۔ انھوںنے صوبے میں دہشت گرد ی کے خاتمے کیلیے جاری ٹارگٹڈآپریشن میںمتعلقہ اداروں کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا۔




انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پراتفاق کیاکہ محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے تمام اقدام کیے جائیں گے۔ انھوں نے صوبے اور شہر میں ترقیاتی کاموں کی رفتارکا بھی جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی کہ جاری منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیاجائے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ گورنرسندھ نے ملاقات میں وزیراعلیٰ کوکراچی میں نئے ضلع کورنگی کے قیام پرایم کیوایم کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے تعلقات پربھی بات چیت ہوئی اوراس بات پراتفاق کیاگیا کہ تمام امورکو باہمی مشاورت سے طے کیاجائے گا۔
Load Next Story