چمن بارڈر پر خودکش حملہ افغان اہلکاروں سمیت 5 ہلاک 15 زخمی

پاک افغان سرحدی علاقے ویش منڈی میں ایک حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس سے دھماکا ہوگیا

دھماکے کے بعد نیٹواورافغان سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرلیا، نظر پوسٹ سرحدی چوکی پرخودکش حملے کی کوشش کوناکام بنادیاگیا، فوٹو: پی پی آئی /فائل

پاک افغان سرحدی علاقے ویش منڈی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرخودکش حملے میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افرادہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوتشویشناک حالت میں قریبی ایئربیس اسپتال میں منتقل کردیاگیا۔منگل کو افغان پولیس کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے ویش منڈی حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فورسزکی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس سے دھماکا ہوگیا، اس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک اور 15شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ایئر بیس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی شدت سے قریبی دکانوں اورگھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پردونوں اطراف میں ہرقسم کی آمدورفت معطل کردی گئی جبکہ نیٹو اور افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی۔




چمن سے نمائندہ کے مطابق پاکستانی سرحد سے متصل افغان سرحدی چوکی پرمبینہ خودکش حملے کی کوشش افغان فورسز نے فائرنگ کرکے خودکش حملہ آور کوگاڑی سمیت اڑادیا، 4 افغان اہلکار زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد پاک افغان سرحد کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ پاکستان سرحد سے متصل افغان علاقے ویش منڈی کلی بختیار میں واقع افغان سرحدی فورسزکی نظر پوسٹ کے نام سے سرحدی چوکی پر مبینہ خودکش حملے کی کوشش کوناکام بنادیاگیا۔ افغان ذرائع کے مطابق خودکش بمبار بارود سے بھری گاڑی کوویش منڈی کے راستے افغان سرحدی فورسز کے سرحدی چوکی کے ساتھ ٹکرانا چاہتا تھا لیکن افغان فورسز نے شک کی بنا پر فائرنگ کرکے انھیں ٹارگٹ سے پہلے اڑادیا۔
Load Next Story