افغان حکومت کے حامیوں کی فائرنگ 8شہری ہلاک امریکا نے افغان فوجیوں کی تربیت منسوخ کردی

واقعہ صوبہ کندوزمیں پیش آیا،خاتون سمیت3افرادزخمی،تربیت کاسلسلہ عارضی طورپرروکا، واشنگٹن پوسٹ۔

واقعہ صوبہ کندوزمیں پیش آیا،خاتون سمیت 3افراد زخمی ،تربیت کاسلسلہ عارضی طورپرروکا، چھان بین کے بعددوبارہ شروع ہوگا،واشنگٹن پوسٹ۔ فوٹو: اے ایف پی

افغان حکومت کے حامی کمانڈر اور اس کے ساتھیوں نے کم از کم 8شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔


اتوارکوصوبے کندوزکے گورنر نے بتایا کہ کمانڈر قدیرنے 20ساتھیوں کے ہمراہ کندوز کے شمالی شہر کے باہر واقع گاں کانم میں جاکر آٹھ دیہاتیوں کو قتل کردیا۔محمد انور نے بتایا کہ طالبان نے دوآدمیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں کانم گائوں میں پھینک دی تھیں اوران میں سے ایک قدیر کا ساتھی تھا۔گورنر کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ قدیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقامی ڈاکٹر تازہ گل کا کہنا ہے کہ ان کے اسپتال میں10لاشیں لائی گئی ہیں۔علاوہ ازیں افغانستان میں متعین امریکی اسپیشل فورسز کے کمانڈر نے اس شورش زدہ ملک کے فوجیوں کی تربیت کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے تاکہ فوجی وردی میں ملبوس عسکریت پسندوں کی کھوج کی جاسکے،واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حال میں تواتر سے افغان فوجیوں کے حملوں بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اب افغان فوج میں شامل اہلکاروں کے عسکریت پسندوں کیساتھ رابطوں کی چھان بین کا عمل مکمل کیا جائیگا ۔

Recommended Stories

Load Next Story