ایم ایم اے کی بحالی میں جماعت اسلامی رکاوٹ ہے ساجد میر
اپوزیشن منقسم رہی تو حکمران اتحاد پھر برسر اقتدار آجائیگا، عمران کو استعمال کیا جارہا ہے۔
اپوزیشن منقسم رہی تو حکمران اتحاد پھر برسر اقتدار آجائیگا، عمران کو استعمال کیا جارہا ہے. فوٹو: آئی این پی
مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا راستہ روکنے کیلیے ملی یکجہتی کونسل بنائی گئی ہے۔
ایم ایم اے کی بحالی کے راستے میں جماعت اسلامی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اپوزیشن منقسم رہی تو زرداری اور اس کے اتحادی پھر برسر اقتدار آجائیں گے، عمران خان کو اس مقصد کیلیے مخصوص قوتیں استعمال کررہی ہیں، انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینگے۔
لاہور میں مرکزی کابینہ و مجلس عاملہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ ملک کے 90 فیصد عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہیں اور اپوزیشن کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں مگر بعض طاقتیں اپوزیشن کو تقسیم کر کے نواز شریف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا راستہ روکنا چاہتی ہیں، اپوزیشن کو حالات کا ادراک کرنا چاہیے۔ قبل ازیں انہوں نے عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈرون حملے حکومت اور فوج کی مرضی سے ہورہے ہیں۔