بلوچستان کے واقعات میں بھارت اورامریکاملوث ہیںحافظ سعید

افغانستان میں شکست پرپاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنیکی سازشیں ہورہی ہیں.

افغانستان میں شکست پرپاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنیکی سازشیں ہورہی ہیں۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت اور امریکا ملوث ہیں۔


افغانستان میں بدترین شکست پر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ 10ستمبر کو دفاع پاکستان کونسل کے سربراہی اجلاس میں ڈرون حملوں، نیٹو سپلائی اور شمالی وزیرستان آپریشن کے خلاف ملک گیر تحریک کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دیکر تجارت جیسے فیصلوں سے کشمیریوں کا اعتماد مجروح ہوا ہے۔ وہ اتوار کو مرکز خیبر نشاط آباد فیصل آباد میں ملک بھر سے آنے والے جماعت الدعوۃ کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔حافظ سعید نے کہاکہ امریکا، بھارت اور اسرائیل پاکستان میں جنگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔
Load Next Story