کترینہ کیف ایک بار پھر ’’فینٹم‘‘ میں سیف علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی
ساجد نادیوالہ کے مطابق کترینہ اور سیف علی خا ن فلم میں سیکرٹ ایجنٹ کا کردار کررہے ہیں اور کرد زبان بھی سیکھ رہے ہیں۔
فلم کی ایک حصہ کی عکسبندی بیروت میں کی جاچکی ہیں جب کہ آخری حصہ کی مناظر کی عکسبندی کے لیے کبیر خان موضوع جگہ کے انتخاب جلد ہی کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف ایک مرتبہ پھر فلم فینٹم میں سیف عل کی ہیروئن بنیں گی فلم کی ہدایات کبیر خان دے رہے ہیں ۔
کبیر خان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی فلم ''اک تھا ٹائیگر '' میں اداکارہ کترینہ کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ وہ باصلاحیت اور اچھی اداکارہ ہیں۔ سیف کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ سیف کسی بھی کردار میں خود کو ڈھالنے میں ماہر ہیں۔ فلم کی ایک حصہ کی عکسبندی بیروت میں کی جاچکی ہیں جب کہ آخری حصہ کی مناظر کی عکسبندی کے لیے کبیر خان موضوع جگہ کے انتخاب جلد ہی کریں گے فلم جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔ فلمساز ساجد نادیوالہ کے مطابق کترینہ اور سیف علی خا ن فلم میں سیکرٹ ایجنٹ کا کردار کررہے ہیں اور کرد زبان بھی سیکھ رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ فلم کے کچھ حصہ کی شوٹنگ کچھ دنوں سے لبنان کے شہر بیروت میں جاری ہے جلد ہی بقایا شوٹنگ ترکی یا کسی اور ملک میں کی جائے گی جس کا انتخاب کبیر خان ہی کریں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک میں شوٹنگز مکمل کرنے کے بعد تمام یونٹ واپس بھارت آکر باقی ماندہ فلم کی عکسبندی کرے گا اور اس فلم کو آئندہ برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ کترینہ کیف کا کہناہے کہ سیف علی خان ایک اچھے اداکار ہیں، انھوں نے ہر موقع پر میری رہنمائی کی ہے۔ واضح رہے کہ کترینہ جو اسی برس کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلم ''دھوم تھری'' میں عامر خان کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں، کا کہناہے کہ ہر نئی فلم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ عامر خان کے ساتھ فلم ''دھوم تھری'' میں کام کرکے بھی بہت کچھ سیکھا۔
واضح رہے کہ 16جولائی 1984ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی برطانوی شہریت کی حامل اداکارہ کترینہ نے بھارت کا سفر ورک ویزے پر کیا۔ اداکارہ کے کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی والد محمدکیف جب کہ ماں انگریز تھیں اور بچپن میں ہی والدین طلاق کے وار سے الگ ہوگئے۔اداکارہ کے خاندان نے ہانگ کانگ سے چین کا سفر کیا پھر جاپان چلے گئے اور وہاں سے بھی جب کترینہ کی عمر صرف آٹھ برس کی تھی، فرانس منتقل ہوگئے۔ پھرکچھ مہینے یورپ کے کچھ شہروں میں مقیم رہے۔کترینہ کے اہلخانہ ہوائی میں بھی قیام پذیر ہوئے اور وہاں سے بالآخر اپنی ماں کے آبائی ملک برطانیہ منقل ہو گئیں۔ کترینہ کا بھارت آنے سے قبل لندن میں قیام صرف تین برس ہی رہا۔
تاہم ماں کی وجہ سے انھیں شہریت ملی اور سمجھا یہی جاتا ہے کہ کترینہ لندن میں پیدا اور جوان ہوئیں۔ کترینہ کیف کی پہلی فلم ''بوم بوم'' 2003ء میں ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی۔ 2004ء میں تیلگو فلم ''مالیسواری'' 2005 ء میں ''سرکار'' اور میں نے پیار کیوں کیا تیلگو فلم ''الاری پیداگو'' 2006ء میں ''ہم کو دیوانہ کرگیا'' اور ملیام فلم ''بلرام ورسز ٹریڈرز'' 2007ء میں چار فلمیں ''نمستے لندن'' ،''اپنے''، '' پارٹنر'' اور ''ویلکم'' ریلیز ہوئیں۔ 2008ء میں بھی چار فلمیں ''ریس'' ، ''سنگھ از کنگ' ، ''ہیلو'' اور ''یوراج'' سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں۔2009ء میں کترینہ تین فلموں ''بلیو''، ''عجب پریم کی غضب کہانی'' اور ''دے دھنا دھن'' میں سلور اسکرین پر نظر آئیں۔
2010 میں اداکارہ نے دو فلموں ''راجنیتی'' اور ''تیس مار خان'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2011ء میں دو فلموں ''زندگی نہ ملے گی دوبارہ'' اور ''میرے برادر کی دلہن'' میں اداکاری کی جب کہ فلم ''باڈی گارڈ'' میں آئٹم سانگ پر پرفارم کیا۔ سال رواں کے دوران اداکارہ کی دو فلمیں ''میں کرشنا ہوں'' اور ''بمبے ٹاکیز'' سینما گھروں کی زینت بنائی جاچکی ہیں جب کہ ایک فلم دھوم تھری جس میں عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاہے، مکمل ہو چکی ہے اور ان دنوں اس کی تشہیری مہم جاری ہے۔