میوزک انڈسٹری کی بحالی کیلیے اقدامات کیے جائیں احمد جہانزیب

ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے مگر حالات کی وجہ سے پروگراموں کا انعقاد ممکن نہیں رہا

شہر کی خراب صورتحال کی وجہ اپنے پاکستان میں اور خاص طور سے کراچی میں پروگراموں کا انعقاد ممکن نہیں رہا، احمد جہانزیب فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ گلوکار احمد جہانزیب نے کہا کہ آج پاکستان کی میوزک انڈسٹری شدید مشکلات سے گزر رہی ہے۔

میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد اس بات سے پریشان ہیں کہ وہ اپنے میوزک البم ان حالات میں کیسے ریلیز کریں انھیں نئے البم بنانے بھی چاہیئے کہ نہیں کیونکہ پائریسی نے میوزک انڈسٹری کو تباہ کردیا حکومت کی جانب سے بھی اس کی روک تھام کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا گیا اور نہ ہی اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ،اسی وجہ سے پاکستان کے بیشتر گلوکاروں نے یا تو بھارت جاکر یا دیگر ممالک میں جاکر اپنے البم ریکارڈ کراکے ریلیز کرنے پر مجبور ہیں۔




انھوں نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خراب صورتحال کی وجہ اپنے پاکستان میں اور خاص طور سے کراچی میں پروگراموں کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ انھوں نے کہا پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ان حالات میں یہ سب کچھ کیسے ممکن ہے کہ نئے فنکاروں کو کام کرنے کا موقع ملے، موسیقی سے وابستہ افراد کو اس سنگین مسلئہ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے ہمیں میوزک انڈسٹری کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے اہم فیصلے کرنا ہوں گے۔
Load Next Story